شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں گے،لیاقت سیٹھی

شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں گے،لیاقت سیٹھی

لاہور(جنرل رپورٹر رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے سینئر وائس چیئرمین حاجی لیاقت علی سیٹھی کی زیر صدارت اعظم کلاتھ مارکیٹ میں سینئر تاجر رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 124 میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے

میاں محمد نواز شریف کے وژن او ر نظرئیے کو لے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی اجلاس میں فرحان علی طارق ، حامد مدنی ، حافظ احسن علی ، ایس ایم ریاض ، محمد عمر ، مرزا اصغر علی ، ارشد علی سمیت تاجربرادری نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1