گڑہی شاہو بازارکے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،خلیفہ حافظ عثمان

گڑہی شاہو بازارکے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،خلیفہ حافظ عثمان

لاہور (پ ر) انجمن تاجران گڑہی شاہو کے الیکشن میں صدارتی امیدوار خلیفہ حافظ عثمان نے کہا ہے کہ بازار کے تاجروں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اور منتخب ہو کر یہ تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرواوں گا۔ حافظ عثمان کا کہنا تھا کہ سرکاری طور پر چلائی جانے والی مہم سے پہلے ہی ہم نے گڑھی شاہو بازار میں ازخود بورڈز اور چھجے مسمار کر دئیے۔

، یوں حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن کرنے والی ٹیموں سے بات کرکے تاجروں کو تجاوزات یا بورڈز وغیرہ خود اتارنے پر راضی کیا اور آپریشن سے پہلے ہی بازار کشادہ دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے اس تعاون پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد میں گڑھی شاہو بازار کے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کرکے دیگر معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے کرواؤں گا اور اپنے بازار کو ماڈل بازار کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1