سلامت پورہ میں کولڈ سٹوروں پر چھاپے ، ساڑھے تین لاکھ سے زائد گندے انڈے بر آمد

سلامت پورہ میں کولڈ سٹوروں پر چھاپے ، ساڑھے تین لاکھ سے زائد گندے انڈے بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)گندے انڈوں کا سپلائی نیٹ ورک ٹوٹنے کا سلسلہ جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سلامت پورہ لاہور میں کامیاب کاروائیاں کر کے گندے انڈوں کی ایک اور چین پکڑلی ،دو کولڈ سٹورز میں رکھے تین لاکھ چونسٹھ ہزار گندے انڈے برآمد کر کے تلف کرنے کے لیے بھجوا دیئے گئے ۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رات گئے کاروائی کی۔ڈی جی فوڈ محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس سیل نے سلامت پورہ کولڈ سٹور میں ڈرموں کے پیچھے چھپائے گئے انڈے ڈھونڈ نکالے۔ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ عاشق کولڈ سٹور کو ساڑھے تین لاکھ گندے انڈے برآمد ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا،الفیروز کولڈ سٹور کو 14ہزار سے زائد گندے انڈے برآمد ہونے پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ رواں سال ایک بھی گندہ انڈہ بیکریوں اور پاؤڈر بنانے والوں تک نہ پہنچے،گندے انڈوں کی سپلائی کے مکمل خاتمے کے لیے قوانین اور سزائیں مزید سخت کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔