ہیلتھ کیئر کمیشن کے 214علاج گاہوں پر چھاپے،عطائیوں کے 51اڈے بند

ہیلتھ کیئر کمیشن کے 214علاج گاہوں پر چھاپے،عطائیوں کے 51اڈے بند

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز مختلف شہروں میں214علاجگاہوں پرچھاپے مارے اور 51عطائیوں کے اڈے بند کر دیے۔سب سے زیادہ 28 چھاپے قصور اور بہاولپور میں 25، سا ت شہروں ہر ایک میں 23علاجگاہوں کا دورہ کیا گیا ۔مزید برآں اعدادو شمار کے مطابق کی گئی کارروائی سے معلوم ہوا کہ 71عطائیت کے اڈوں پر کاروبار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

جن 51عطائیت کے کاروبار بند دیے گئے ان میں گجرانوالہ 15،فیصل آباد7،ملتان اور سرگودھا ہر ایک میں5،راولپنڈی،بہاولپور،قصور اور شیخوپورہ ہر ایک میں چار اور لاہور میں تین شامل ہے۔

عطائی اڈے

مزید : میٹروپولیٹن 1