محکمہ بجلی کی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،خورشید احمد

محکمہ بجلی کی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)محکمہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سالہاسال سے مستقل ملازمتوں پر تعینات کنٹریکٹ کے ملازمین کو آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے انتظامیہ کے باہمی معاہدہ کے مطابق جلد مستقل قرار دیا جائے۔ سالہاسال کے دیرینہ سینئر اسسٹنٹس کو محکمانہ ٹریننگ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے مستحق کارکنوں کی اپ گریڈیشن کے احکامات کا جلد اجراء کیا جائے یہ مطالبات محکمہ بجلی کے لائن سپرنٹنڈنٹ، ایس ایس او،ٹیسٹ انسپکٹرز اور فورمین کے ایک بھاری اجلاس زیر اہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے بختیار لیبر ہال لاہورمیں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمدنے کیا۔


جنرل سیکرٹری یونین کی زیر صدات ایک قرارداد کے ذریعے کئے گئے ۔ اجلاس میں مقصود احمد قریشی ، چیئرمین لائن سپرنٹنڈنٹ تنظیمی کمیٹی ، سہیل احمد، میں شہباز، محمد اکرم اور دیگر نمائند گان یونین نے بھی خطاب کیا