ایل پی جی سے بہتر ایران کی گیس معیاری اور سستی ہے،بیلم حسنین

ایل پی جی سے بہتر ایران کی گیس معیاری اور سستی ہے،بیلم حسنین

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں آصف علی زرداری نے ایران سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا تھا وہ قابل عمل نہیں ہوا، نہ ماضی کی حکومت نے عمل کیا، نہ موجودہ حکومت عمل کر رہی ہے، مہنگائی پر ایک بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سے بہتر ایران کی گیس ہے وہ معیاری اور سستی ہے۔

یہ معاہدہ آصف علی زرداری نے کیا تھا جو آج تک التوا کا شکار ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت مزید مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہیں۔ حکومت کو چاہیے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔

بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ شہید بی بی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنی دور حکومتوں میں مہنگائی کو کنٹرول میں رکھا اور کوشش کی کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت نے آنے والے بجٹ میں عوام سے ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے مستقبل میں سندھ کی عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا حکومت عوام کو وعدے کے مطابق ریلیف دے ، ٹیکسوں کو کم کرے اور کھانے پینے کی اشیاء سستی کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1