سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا،تمکین آفتاب

سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا،تمکین آفتاب

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کیا،پی آئی اے،سٹیل ملز اور ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے،تینوں اداروں میں اربوں روپے کے خسارے نا اہلی کا ثبوت ہیں۔

،نواز شریف اور زرداری نے میرٹ کا قتل عام کیا ،جس کی وجہ سے ادارے معاشی طور پر کمزور ہو چکے ہیں،ان اداروں کی دوبارہ ساخت کو بحال کرنے کیلئے تمام ملازمین کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،انہوں نے مزید کہا (ن )لیگ نے جاتے ہوئے اربوں روپے اپنے من پسند لوگوں کو دیے جس کی وجہ سے خزانہ خالی ہوا ،موجودہ حکومت کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں چھوڑا گیا ،چندے پر ملک چلانے کی باتیں کرنے والوں نے ملکی دولت کو آباؤ اجداد کی جائیداد سمجھ کر لوٹاس ہے۔

تمکین

مزید : میٹروپولیٹن 1