صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور کے وفد کا مطالعاتی دورہ ریلوے ہیڈ کوارٹر
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور کے 78ویں پری سروس کورس کے شرکاء نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ چیف مکینکل انجینئر لوکو شاہد عزیز کی سربراہی میں ڈپٹی چیف انجینئر برجز فرمان غنی نے ریلوے افسران ٹیم کے ہمراہ ریلوے کی تنظیمِ نو و بحالی اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ شرکاء نے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں فریٹ، پسنجر سمیت انفراسٹرکچر اور سی پیک میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالوں کے جوابات حاصل کیے ۔ چیف مکینیکل انجینئر لوکو شاہد عزیزنے کورس کے شرکاء کوریلوے سے متعلق گہری دلچسپی لینے اور اقدامات کو سراہنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں تقریب کے آخر میں چیف مکینیکل انجینئر لوکوشاہد عزیز نے صوبائی سروسز اکیڈیمی پشاور کے 78ویں پری سروس کورس کے شرکاء کی جانب سے ڈاکٹر گوہر سعید ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ کے ساتھ شیلڈ اور سوئنر کا تبادلہ کیا۔ اجلاس میں ریلوے کی جانب سے چیف مکینیکل انجینئر لوکو شاہد عزیز ، ڈپٹی چیف انجینئربرجز فرمان غنی، ڈپٹی چیف انجینئر مکینکل کیرج اینڈ ویگن ناصر خلیلی، ڈپٹی چیف انجینئرڈیزل راجہ ساجد بشیر، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمداور ڈپٹی چیف مارکیٹنگ منیجرکاشف رشید یوسفانی سمیت ریلوے کے دیگر سینئر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔