پیغام پاکستان کو تمام ہم وطنوں تک پہنچانا ہو گا،مولاناعبدالخبیر آزاد
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )بادشاہی مسجد کے خطیب و چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور قومی عزت ووقار کا یہ تقاضا ہے کہ اس پیغام پاکستان ‘سلامتی اور وحدت ومحبت کے اس پیغام کو تمام اہل وطن پاکستانیوں تک پہنچایا جائے ‘اور ان افکار ونظریات کے نتائج کو عملی صورت دینے کیلئے بھر پور جدو جہد کی جائے، علماء کرام نے جو اس موقع پر فتویٰ دیا ہے اس کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں۔
اور ملک میں وہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے کتاب ’’پیغام پاکستان‘‘ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
،اس میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلا ف قرآن وسنت سے استدلال کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے ممتاز علماء کے فتاویٰ جات ہیں ‘افواج پاکستان قومی ادارے حکومت انتظامیہ اور عوا م الناس کا احترام ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بادشاہی مسجد میں ’’پیغام پاکستان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے متفقہ دستور کے تقاضوں کے عین مطابق پیغام پاکستان کے ذریعے درج ذیل اقدامات کا اعلامیہ پیش کیا جاتا ہے۔اسلامی جمہوریہ کے دستور کی رو سے تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت حاصل ہے ان حقوق میں قانون و اخلاق عامہ کے تحت مساوی حیثیت و مواقع قانون کی نظر میں برابری ‘سماجی اقتصادی اور سیاسی عدل واظہار خیال عقیدہ ‘عبادت اور اجتماع کی آزادی شامل ہے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس کے دستور کا آغاز اس قومی و ملی میثاق سے ہوتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کل کائنات کا بلا شرکت غیرے حاکم ہے اور پاکستان کے جمہور کو جو اختیار و اقتدار اس کی مقرر کر وہ حدود کے اندر استعمال کرنے کا حق ہے