تنخواہوں میں کٹوتی پر سویپرز کا احتجاجی مظاہرہ ، ہڑتال کا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں کٹوتی پر سویپرز کا احتجاجی مظاہرہ ، ہڑتال کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور کی صفائی و ستھرائی پر معمور ہزاروں سویپر وں نے مطالبات منظور نہ کئے جانے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے یہ دھمکی انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کے باعث لاہور پریس کلب کے گردو نواح میں واقع سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے احتجاجی سویپروں نے گھنٹوں دھرنے دئیے رکھا ان کا موقف تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ سویپروں کی جانب سے اتوار کی چھٹی کرنے پر ان کے اوور ٹائم کاٹ رہا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں سے اوور ٹائم کی کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اور عیدالاضحی پر دی جانے والی ڈیوٹی کا معاوضہ ادا کیا جائے۔