موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لائن مقرر کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لائن مقرر کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر)(ن) لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ لائن مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداداسمبلی میں جمع کر ا دی ، موٹرسائیکل سوار اکثر اوپر والی لائن میں موٹرسائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے بے شمار حادثات رونما ہو تے ہیں۔

،اگر حکومت ہیلمٹ اور زیبر کراسنگ پر عملدرآمد کرا سکتی ہے تو اس پر بھی عملدرآمد کرایا جائے،لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ تمام شاہراؤں پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ لائن مقرر کی جائے اور جو اس کی خلاف ورزی کرے اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1