لیسکو چیف کا واپڈا ہائی اسکولز شالامار کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

لیسکو چیف کا واپڈا ہائی اسکولز شالامار کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اسکولز کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن/پروموشن کا معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے رکھا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات واپڈا بوائز/گرلز ہائی اسکول شالامار کے دورے کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بطور سی ای او لیسکومجھ پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کریں ۔واپڈا ہائی اسکول بوائز کی پرنسپل نفیس اختر اور واپڈا گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل رابعہ خاتون نے چیف ایگزیکٹو کو اپنے اپنے اسکولز کا وزٹ کروایا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب اور منیجر ایڈمن میاں افضل بھی موجود تھے۔
بعدازاں چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے واپڈا گرلز ہائی اسکول شالامار میں پودا لگا کر اسکول میں ہفتہ شجرکاری کا آغاز کیا ۔ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب اور منیجر ایڈمن میاں افضل نے بھی پودا لگایا۔