نئے پاکستان کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے : مراد راس

نئے پاکستان کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے : مراد راس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ شعبہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔نئے پاکستان کی تعمیرمیں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے ۔میری خواہش ہے کہ پنجاب کا ہر ٹیچر سٹار ٹیچر ہو۔ٹیچرز ٹریننگ کے ذریعے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا ۔نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن کو منانے کا مقصد ان کی تعلیمی خدمات کو سلام پیش کرناہے۔یہ باتیں انہوں نے ایونِ اقبال میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پر وقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ آج کا دن اساتذہ کرام کو ہدیہ تبریک پیش کرنے کا دن ہے ،میں دنیا بھر کے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ تقریب میں صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی اورایڈوائزر فیصل حیات جبوانہ کے علاوہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اقبال حسین اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرپرسن لیفٹینٹ جنرل(ر)محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1