سعودی عرب کی سی پیک میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،خادم حسین

سعودی عرب کی سی پیک میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،خادم حسین

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے سعودی عرب کی طرف سے سی پیک منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور وفاقی کابینہ کی طرف سے سعودی عر ب سے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومتی معاشی مشکلات میں کمی ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1