انصاف بزنس پینل کے عابد نثار کی کامیابی کی خوشی میں عشائیہ

انصاف بزنس پینل کے عابد نثار کی کامیابی کی خوشی میں عشائیہ

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسویسی ایشن کے انتخابات میں انصاف بزنس پینل کے عابد نثار کی کامیابی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں الماس حید ر کے صدر منتخب ہونے پر انصاف بزنس پینل کی طرف سے پُر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں شہزاد اقبال ، ملک خالد بلا، نجم الرحمان،وقاراحمد میاں، ملک حنیف، ملک صبار، ذیشان خلیل ، متین الرحمان، ملک محمد علی ، عارف نسیم کشمیری، شیخ ظفر اقبال، شیخ فرید، ملک عاطف ، شیخ ہاشم ،حارث عتیق ، سمیع اللہ بٹ ، حاجی اشفاق عرف شاکی،کاشف انور، ملک عمرایاز، سمیت لاہور بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین و عہدیداران نے شرکت کی

کے لاہور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر الماس حید ر اور انصا ف بزنس پینل کے عابد نثار کو کامیابیاں سمیٹنے پر مبارکبادوں کے تحائف پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کاا ظہار کیا اس موقع پر دونوں مہمان شخصیات کا کہنا تھا کہ آج کی یہ فقید المثال محبتیں ہمیشہ زندگی کی شاہراہ کے خوبصورت ایام میں رقم ہوجائیں گی جس طرح آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسویسی ایشن کی قیادت نے ہماری فتح کے موقع پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اس محبت ، چاہت اور خلوص پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ پروردگار ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،اس پُر وقار تقریب کا انتظام و انصرام بزنس یوتھ فورم اردو بازار کے نواجوانوں نے شیخ قاسم عباس کی قیاد ت میں سنبھالے رکھا اور اس تقریب کو انتہائی نظم اور سلیقہ کے ساتھ اختتام تک پہنچایا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1