شہباز شریف محسن پنجاب،گرفتاری قابل مذمت ہے،مجتبیٰ شجاع
لاہور(پ ر )سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی نیب کے ذریعے گرفتاری کو انتقام کی بدترین کاروائی قرار دیتے ہوئے گرفتاری کی شدید مذمت کی،انہوں نے کہا کہ گرفتاری کا مقصد شہباز شریف کو ڈرا کرمرعوب کرنا ہے لیکن شہباز شریف کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈے سے اپوزیشن کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ بہت جلد یہ لوگ خود شہباز شریف کو رہا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انشاء اللہ ہم اللہ تعالیٰ اور عوام کی حمایت سے جیت کر دوبارہ آئیں گے پی ٹی آئی اتنا ظلم کرے جتنا اس میں برداشت کی طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف محسن پنجاب ہیں۔
اور انکے خلاف تمام کیسز جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اگر ظلم و جبر اور نا انصافی کا یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو عوام کا سمندر پورے ملک میں سڑکوں پر نکلے گا اور ظلم کے ضابطے روند کر انصاف کا پرچم لہرائیگا۔