حکومت نے غریبوں پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،نبیلہ یاسمین

حکومت نے غریبوں پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،نبیلہ یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما نبیلہ یا سمین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ابھی تک بے یقینی کی حالت میں ہے ،اس وجہ سے ان کو یہی سمجھ نہیں آرہا کہ انہو ں نے حکو مت کس ڈائرکیشن سے چلا نی ہے ، غریب عوام پر مہنگا ئی کے پہا ڑ توڑ رکھے ہیں ،ایک ماہ میں ہی غریبو ں کی زندگیاں دوبھر کردی ہیں ۔وہ پی پی 165 کے الیکشن مہم میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطا ب کر رہی تھیں ۔انہو ں نے کہا موجو دہ حکو مت اور ان کے وزیروں سمیت سب کو یقین نہیں آرہا کہ ہماری حکومت آ چکی ہے،حکومت عوام سے جواب لیتی نہیں جواب دیتی ہے،حکومتی لوگوں کا رویہ غیر مناسب اور غیر پارلیمانی جارہا ہے۔

،اگر یہی صورتحال رہی تو حکومت مشکل سے چلے گی، انہوں نے کہا تحریک انصاف کو پانچ سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد الزامات لگانے کی عادت پڑ چکی ہے،ایک ڈکٹیٹر کی پیداوار جماعت عوام کے مسائل کو کیسے حل کر سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1