جنوبی پنجاب کنونشن آج بہاولپور میں ہوگا،مولانا فضل الرحمن شرکت کرینگے

جنوبی پنجاب کنونشن آج بہاولپور میں ہوگا،مولانا فضل الرحمن شرکت کرینگے

بہاول پور(بیورورپورٹ)جنوبی پنجاب کنونشن آج بہاولپور میں ہوگا۔مولانا فضل الرحمن سمیت جے یوآئی کے مرکزی راہنما خطاب کریں گے جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولپور کے جنرل (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن کے مطابق جے یوآئی پنجاب کے زیر نگرانی آل جنوبی پنجاب علماء کنونشن آج جامعہ صدیقیہ کراچی موڑ میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے علماء شرکت کریں گے یہ کنونشن کی صدارت امیرجے یوآئی صوبہ پنجاب ڈاکٹر عتیق الرحمن کریں گے۔جبکہ جمعیت علماء اسلام و متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان مرکزی ناظم انتخاب علامہ راشد محمود سومرو صوبائی سرپرست علامہ عبدالروف ربانی صوبائی سیکرٹری جنرل مفتی محمد مظہر اسعدی ضلعی سرپرست اعلی مفتی عطاء الرحمن سرپرست قاری غلام یاسین صدیقی امیر سٹی بہاولپور مولانا صادق جمال پوری ودیگر راہنما خطاب کریں گے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے سیکورٹی کے انتظامات شروع کردئیے انہوں نے علامہ شفقت الرحمن محمد افضل قریشی قاری غلام مصطفے شاہد اور قاری سہیل صدیقی کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کیا ۔

کنونشن

مزید : ملتان صفحہ آخر