پشاور یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں افسوسناک،رہا کیا جائے،وسیم اختر

پشاور یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں افسوسناک،رہا کیا ...

بہاول پور(بیورورپورٹ )جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدداور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

واقعہ پر افسوس کا اظہار اور گرفتار طلبا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ طلبا احتجاج کر رہے تھے جس پر ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ طلبہ جمہوریت کی نرسری اور ہمارا مستقبل ہیں۔فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کوئی جرم نہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کا فرض تھا کہ ان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرتی اور ان کے جائز مسائل حل کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ طلبا ء کو ڈنڈوں سے مارنے کے بجائے ان کے مسائل حل کر کے ان کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دے۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر