ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستانی کاشتکار،فصلیں متاثر ہورہی ہیں،ڈاکٹر طاہر امین

ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستانی کاشتکار،فصلیں متاثر ہورہی ہیں،ڈاکٹر طاہر ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)شعبہ سوائل سائنسز ، شعبہ ایگرانومی ، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور شعبہ ایگرانومی محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام بین الاقوامی سیمینار برائے’’ بدلتی ماحولیاتی تبدیلیوں میں بائیو چار کا استعمال‘‘ گیلانی لاء کالج آڈیوٹیوریم میں منعقد ہوا(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

. سیمینار میں گائزن ہاٹم یونیورسٹی جرمنی کی پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیا کامن نے لیکچر دیا اورڈاکٹر فاروق قیوم اورڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم زکریایونیورسٹی نے بھی خطاب کیا.بعد ازاں وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے گائزن ہاٹم یونیورسٹی جرمنی کی پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیا کامن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی . ملاقات میں وائس چانسلر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے رونما ہوتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستانی کاشت کار اور فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں. ایسی صور تحال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے لیے ایسے سیمینار کا انعقاد قابل تحسین ہے. پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیا کامن کا لیکچر مفید ثابت ہوگا. اور اس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے مدد ملے گی. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے اس قسم کے سیمینار کو مزید فروغ دینا ہوگا . سوائل سائنس اور ایگرانومی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور دیگر افراد جنہوں نے اس سیمینار کے انعقاد میں کردار ادا کیا انہیں مبارک باد پیش کرتاہوں. وائس چانسلرنے پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیا کامن گائزن ہاٹم یونیورسٹی جرمنی کو شیلڈ بھی پیش کی.سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیا کامن نے ’’بدلتی ماحولیاتی تبدیلیوں میں بائیو چار کا استعمال‘‘ پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ مقدار میں نامیاتی فضلات پیدا ہوتے ہیں جن کو بائیو چار میں بدل کے زمینوں پر اپلائی کیاجاسکتا ہے. شدید گرم اور خشک موسم زراعت پر برے اثرات مرتب کررہا ہے. ایسے میں بائیو چار کا استعمال اہمیت اختیار کرگیا ہے. انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین علمی تحقیقات کو معاشرہ کے لیے زیادہ کارآمد بنائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لیکچر دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہوں.سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق قیوم اورڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہاکہ بدلتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلی کس طرح زراعت پر اثر انداز ہورہی ہے. مقررین نے بائیو چار کا استعمال اور تجربات کے نتائج کو بھی تفصیل سے بیان کیا.سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفرالحئی گوندل ،پروفیسر ڈاکٹر عابد کھرل ، ڈاکٹرجام نیاز احمد ، محمد ناصر ایس ایف او ملتان ، ڈاکٹر عذرا یاسمین ، ڈاکٹر مہرین گل اور بڑی تعداد میں طلباء طالبات نے بھی سیمینار میں شریک ہوئے.جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد عارف نے انجام دیئے ۔

سیمینار

مزید : ملتان صفحہ آخر