مضبوط ادارے اور معاشرتی عدل کی دستیابی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ، وزیر مملکت داخلہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان میں کثیرتعداد قابل نوجوانوں کی تعداد ہے جو ہمارا اثاثہ ہیں ۔وزیر مملکت نے کہاکہ مضبوط ادارے اور معاشرتی عدل کی دستیابی ہماری حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے ثقافتی اقدار کو سمجھنا چاہیے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان کی شکل میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔
ملاقات