نواب لیاقت علی خان کا آزاد امیدوار شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کا اعلان

نواب لیاقت علی خان کا آزاد امیدوار شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) ضمنی الیکشن حلقہ 222میں سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت علی خان کا آزاد امیدوار شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کا اعلان نواب لیاقت علی خان نے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

کہا ہے کہ میرا ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم سے میرے دوستانہ مراسم تھے مرحوم ایک با اخلاق باکردار شخصیت کے مالک تھے اس نے ساری زندگی عوامی خدمت کی انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آخر کار وہ چالیس سالہ جدوجہد کے بعد تحریک انصا ف کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور حلف اٹھانے سے قبل ہی اللہ کو پیارے ہو گئے میں نے اپنے حلقہ احباب کو اطلاع کر دی ہے کہ ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی کو الیکشن میں کامیاب کرائیں اور میں خو د بھی الیکشن سے قبل آکر الیکشن مہم چلاؤں گا ملک غلام عباس کھاکھی مرحو م کے قبر کی ابھی مٹی بھی گیلی ہے مگر ان کی حمایت سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون اور تحریک انصاف کی قیادت نے بے وفائی کی میں ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی خدمات کا قرض چکاؤں گا اور عوام سے اپیل ہے کہ ملک غلام عبا س کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی کو ووٹ دے کر ملک غلام عباس کھاکھی کی یاد تازہ کر دیں ۔