جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس

جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے تحریک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرنے کے اقدام کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔یہ درخواست مقامی وکیل سیلم شعیب کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کو عدالت عظمیٰ نے نا اہل قرار دیا ہے اس لئے وہ کسی سرکاری اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں اور نہ ہی اجلاس کی صدارت کا استحقاق رکھتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی، ایسا کرنا عدالتی احکامات سے روگردانی کے مترادف ہے، درخواست گزار نے یہ نکتہ بھی اٹھایا گیاہے کہ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جہانگیر ترین کونہ صرف حکومتی اجلاسوں میں شرکت یا ان کی صدارت کرنے سے روکا جائے بلکہ قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جائے ۔

حکومت نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر