تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری ، کوٹ میں چھٹہ 800کنال زرعی رقبہ واگذار

تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری ، کوٹ میں چھٹہ 800کنال زرعی ...

ملتان،خانیوال،ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،رحیم یار خان،وہاڑی،مظفرگڑھ،خان گڑھ(سپیشل رپورٹر،نمائندگان)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے گزشتہ روز بھی غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں اور کروڑوں کی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجا ب کی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ ملتا ن نے چھٹے روز بھی مسلسل تجا وز ات آ پر یشن کر تے ہوئے شہر کے مختلف علاقو ں میں سر کا ری ارا ضی پر قبضے واگزا ر کر اکے کروڑو ں روپے کی نا جا ئز تعمیر ات مسما ر کر دیں اس موقع پر بھا ری مقد ار میں سا ما ن قبضے میں لے لیا گیا ۔آ پر یشن کی قیا دت اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عبا س شیرازی نے کی جبکہ ایم ڈ ی اے ،میو نسپل کا رپو ریشن ،پھا ٹا اور ضلعی پولیس نے شر کت کی ۔اینٹی انکروچمنٹ سکو اڈ نے گول با غ ،گل گشت ،رضا آ با د ،نیو ملتا ن اور شاہ رکن عالم کے علاقو ں میں بھا ری مشینر ی سمیت آ پر یشن کیا اور پختہ تھڑ ے،کھو کھے اور دیو ار یں مسمار کر دی گئیں ۔اس موقع پر نیو ملتا ن میں 4 کنا ل سے زائد ارا ضی پر نا جا ئز تعمیرات مسما ر کر کے 6 کروڑ رو پے مالیت کی زمین واگزا ر کر الی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریاض ملک کی ہد ایت پر پو رے ضلع میں تجا وز ات آپر یشن جاری ہے ،جلالپو رپیر وا لا ،شجا ع آ با د اور صدر کے علا قے میں بھی آ پریشن جا ری ہے ۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہاکہ ضلع خانیوال میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے 68کنال 11مرلے سرکاری رقبہ قابضین سے وگزار کرالیا واگزار کرائے گئے رقبہ کی مالیت 8کڑور 49لاکھ 96ہزار 250روپے ہے ۔دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ثیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور عملہ حرکت میں آگئے جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوکانداروں ناجائز بنے ہوئے تھلیاں تھڑے وغیرہ مسمار کر دیئے سامان اشیاء فروش ریڑھی بانوں کو روڈ پر سے بھگا دیا گیا حکم نہ ماننے والوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،لاہور ملتان روڈ سڑک کے کناروں سے پبلسٹی بورڈز اور پختہ تجاوزات گرادی گئیں۔سنانواں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنانواں شہر میں اسسٹنٹ کمشنر اور چئیرمین چن خان گشکوری کی سربراہی میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ہائی وے کی حدود میں ناجائز تعمیر شدہ دوکانوں اور تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا160 جس کی وجہ سے لاکھوں روپے160 کا نقصان ہوا160 جس پر تاجر برادری شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید احمد خان کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف دوسرے دن بھی آپریشن جاری رہا میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر ملک محمد نعیم اعوان ، راشد معروف ارائیں اور دیگر اہلکاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کالونی روڈ پر آپریشن کلین اپ جاری رکھا اس دوران دکانداروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے بنائے گئے پختہ تھڑے مشینری کے ذریعے اکھاڑ دیئے گئے اس دوران بعض دکانداروں نے مزاحمت بھی کی ۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈ پٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ امتیاز محسن نے موضع رکھ ڈھول ابڑیند میں 800 کنال زرعی رقبہ واگذار کرالیاکپاس اور چاول کی فصلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔پندرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا۔چھ خاندان سرکاری زرعی رقبہ پر ناجائز قابض تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلع میں قبضہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تین روز کے دوران ضلع میں 700 سے زائد تجاوزات اور قبضہ واگزار کرایا گیاتین مقدمات درج اور تقریبا ستانوے کروڑ روپے کا سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا ہے۔ضلع میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کو979 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور محمد ایوب خان نے 70سال سے زیر قبضہ 7ایکڑسرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے جاری آپریشن کی خود نگرانی کی۔ سرکاری آراضی کو واگزار کرانے کے آپریشن میں پولیس، ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال شریک تھیں۔ اس آپریشن میں موضع باقر پور کے علاقہ بستی حاجیاں میں کروڑوں روپے مالیت کی زمین کا قبضہ ختم کروایا گیا۔ یہ سرکاری آراضی 70سال سے زیر قبضہ تھی۔ یہ آراضی رنگ روڈ سے ملحقہ اور نہایت قیمتی تصور کی جاتی ہے۔ واگزار کروائی جانے والی سرکاری آراضی کی مارکیٹ ویلیو50کروڑ روپے سے زائد لگائی گئی ہے۔اوچ شریف سے نامہ نگار کے مطابق اوچشریف میں تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا بے لگام چوک الشمس پر ریڑھی لگانے والے منہ زور اسسٹنٹ کمشنر سمیت بلدیاتی عملہ چوک خالی کرانے میں بے بس۔محکمہ ریلوے محکمہ انہار ابوظہبی نہر کے کنارے قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے بااثر افراد ہفتہ وصول کرنے لگے جبکہ ریلوے کی کروڑوں روپے کی اراضی پر دوکانیں شوروم اور مکانات بنے ہوئے ہیں ۔احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال چوہدری محمد سرور گجرکا تحصیل احمد پور سیال میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری۔روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کافی عرصہ سے پیر طاہر ظاہر قبرستان کا رقبہ ناجائز قابضین سے واگذار کرایا جس سے اہلیان احمد پور سیال میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔حاصل پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق تجاوزات کی آ ڑ میں کچی آبادی میں سالوں سے مقیم غریبوں کے گھر وں کو مسمار کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق تحصیل حاصلپور دربار محمد شاہ رنگیلا کی سائیڈکچی آبادی کے ناجائز تجاوزت میں بے دخل ہونے والے سینکڑوں کی تعداد میں بے یارو مدد گار بیٹھے غریب خاندانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ا س علاقہ میں گزشتہ کئی سالوں سے مقیم ہیں، جہاں پر ہمارے پکے مکانات بنے ہوئے تھے لیکن پنجاب حکومت نے ناجائز تجاوزرات کے نام پر ہمارے گھروں کو مسمار کر دیا ہے ہم بے یارو مددگار بے گھر ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں ہم شدید سردی میں کھلے آسمان کے نیچے سونے پر مجبور ہیں ہماری مدد کی جائے۔سابقہ حکومت روٹی کپڑا پہلے عوام سے چھین چکی ہے لیکن اب ہمارے مکان بھی مسمار کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر