بہاولپور : قیمتی سرکاری اراضی پر محکمہ مال ، انہا ر ملازمین کے قبضے بید خلی کی کارروائی غائب

بہاولپور : قیمتی سرکاری اراضی پر محکمہ مال ، انہا ر ملازمین کے قبضے بید خلی کی ...

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کروڑوں کی سرکاری اراضی پرمحکمہ ما ل کے کلرکوں کے قبضے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹوں کے باوجود سٹرکوں کارقبہ واگزار نہ کرایاجاسکا رپورٹوں کوبھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیاسیٹ لائٹ ٹاؤن کے رفیع قمرروڈ تاسول ہسپتال تک100 فٹ چوڑی سٹرک منظور(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کی گئی اس سٹرک کے دونوں اطراف کمرشل اراضی پرمحکمہ مال ہی کے اہلکاران نے قبضے جمالئے ہیں موضع حمایتی، ساہلاں کی مستطیل نمبر163/8 کے کیلہ جات4,3,2 مستطیل183/11 کے کیلہ نمبر14 مستطیل نمبر163/7 کے کیلہ25,24 پرناجائز قابضین کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے بیدخلی کی کاروائی کی رپورٹ مرتب کی گئی اس اراضی پرمحکمہ مال کے کلرک اظہرقریشی اس کے بھائی مظہرقریشی صوفی حمید، محکمہ مال کے کلرک ظفرجوئیہ وغیرہ نے قبضے کررکھے تھے لیکن اسسٹنٹ کمشنر کی بیدخلی بارے رپورٹ اے سی سٹی کے ریڈرالیاس کے ذریعے غائب کرادی گئی موضع حمایتی کی مستطیل184/10,184/7,184/6,184/4 کی اراضی پر21 ناجائز قابضین کی فہرست مرتب کی گئی اس میں بھی محکمہ مال کے کلرک شامل تھے یہ رپورٹ الیاس ریڈر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ٹھپ کرادی موضع قادربخش چنڑ کی مستطیل نمبر184/16,184/13,184/9 پریاسین، اللہ ڈتہ، اخلاق احمدوغیرہ پرمشتمل افراد کیخلاف ناجائز قبضہ پربے دخلی کی فہرست مرتب ہوئی جس میں واضع طورپرتحریرکیاگیاکہ قبضہ گروپوں نے کمرشل وسکنی تعمیرات کی ہوئی ہیں یہ رپورٹ بھی منظرعام سے غائب کرادی گئی اس سٹرک پرتجاوزات کے باعث وہاں سے ٹریفک کاگزرمحال ہے پل دیوان پربھی کروڑوں کی کمرشل اراضی پرمحکمہ مال وانہارکے ملازمین نے قبضے جمارکھے ہیں۔ لیکن اعلی سطح پررپورٹوں کومرتب کرنے اورعوامی احتجاج کے باوجود ناجائز قابضین سے یہ اراضی خالی نہیں کرائی جاسکی اورنہ ہی اب کوئی کاروائی کی جارہی ہے اس سلسلہ میں سٹرک کے اردگرد بنائے گئے مکانات اوردکانوں پر تجاوز کیے گئے رقبہ کی پیمائش کے نشانات بھی لگائے گئے ہیں لیکن کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی شہریوں نے اعلی حکام سے فوری طورپرنوٹس لے کرتجاوزات ختم کرانے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور رابعہ سیال نے کہاہے کہ قبضہ مافیا کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں صحافی نشاندہی کریں بلاامتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

قبضے

مزید : ملتان صفحہ آخر