سرکاری اداروں کے سربراہان کو شہریوں کیلئے دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت

سرکاری اداروں کے سربراہان کو شہریوں کیلئے دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری اداروں کے سربراہان کو شہریوں کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کے جائز مسائل اور شکایات کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں، شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری خاتمے کو ممکن بنایا جائے اور جائز مسائل حل کئے جائیں، احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دفاتر کے دروازے

مزید : ملتان صفحہ آخر