کرپشن الزام،پٹواری سمیت2افراد گرفتار

کرپشن الزام،پٹواری سمیت2افراد گرفتار

ملتان (وقائع نگار) انٹی کرپشن نے خانیوال اور میلسی میں چھاپہ مار کر پٹواری سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔انٹی کرپشن نے میلسی کے پٹواری ریاض حسین شاہ کو ایک کنال سے زائد سرکاری (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اراضی کا جعلی انتقال درج کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ دائریکٹر انٹی کرپشن عبداللطیف خان نے گرفتار کیا۔جبکہ جعلی معاہدہ بیع تیار کرنے پر خانیوال کے رہائشی محمد شعبان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ مزکورہ ملزمان کو سرکل افیسر خانیوال شاہد شریف نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر