میر بہادر بگٹی سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ، مزید 8لاکھ کی ریکوری

میر بہادر بگٹی سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ، مزید 8لاکھ کی ریکوری

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے نے گرفتار جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی سے تحقیقات کا۔سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی8 لاکھ روپے کی مزید ریکوری بھی کی ہے۔واضح رہے جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی نے رشوت کی رقم 70 ہزار یورو سوئیزر لینڈ میں دوست کے اکاونٹ میں منتقل (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کروائی۔اور پھر 20 لاکھ روپے تک کی رقم دوست سے اپنے اکاونٹ میں منگوائی تھی۔ایف ائی اے نے انکوائری شروع ہونے پر بقایا رقم کی منتقلی روک دی۔اور ایف آئی اے نے جی ایم سوئی گیس کے فرنٹ مین سے رابطہ, روپے واپس کرنے کے لئے 15 روز کی مہلت بھی دیدی ہے۔ایف ائی اے حکام کیمطابق بیرون ملک سے قانونی طریقے سے رقم منتقلی میں چند ہفتے بھی لگ سکتے ہیں،واضح رہے کہ جی ایم سوئی گیس کو چند روز قبل ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر