بلدیاتی اداروں میں افسران کی جوائننگ میں رکاوٹوں کا نوٹس

بلدیاتی اداروں میں افسران کی جوائننگ میں رکاوٹوں کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے لیگی سربراہان کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے افسروں کو جوائننگ اور ریلیونگ نہ دینے اور ایڈیشنل چارج دیگر افسران کو دینے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ایسی کارروائی کو روکنے اور خلاف ورزی پر بلدیاتی اداروں کے لیگی سربراہوں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اور افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمود احمد کی طرف سے پنجاب بھرکے تمام میئرز، چیئرمین ضلع کونسلز، چیئرمین میونسپل کمیٹیز کو لکھے گئے خط میں واضح کہا گیا ہے کہ تمام بلدیاتی سربراہان حکومت کی طرف سے ٹرانسفر کئے گئے افسران کو فوری طور پر جوائن کرائیں اور دوسرے افسر سے چارج لے کر اس کو فراغت دیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ بعض میئرز، چیئرمین ضلع کونسلز اور چیئرمین میونسپل کمیٹیز ٹرانسفر ہونے والے افسر کو جوائن نہیں کراتے اور اپنی مرضی سے کسی بھی افسر کو چیف آفیسر کا چارج دے دیتے ہیں یہ غیر قانونی ہے اگر کسی بلدیاتی سربراہ نے ایسا کیا تو اس کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن میں ایکشن لیا جائے گا اور جس افسر نے ٹرانسفر ہونے کے باوجود جوائن نہ کیا تو اس کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
رکاوٹ