سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کرنے میں کچھ وقت لگے گا : حافظ ممتاز احمد

سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کرنے میں کچھ وقت لگے گا : حافظ ممتاز احمد

ملتان (وقائع نگار)صو با ئی وز یر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن پنجا ب حا فظ ممتا ز احمد نے کہا ہے کہ سابقہ حکو متوں نے عوام کے ٹیکسو ں سے حاصل کر دہ رقوم کو با مقصدطور پر خر چ کر نے کی بجا ئے اللوں تللوں پر خر چ کیا جس کا خمیا ز ہ موجود ہ حکو مت سمیت عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔اس بگا ڑ کو درست(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کر نے میں کچھ وقت لگے گا ۔سابقہ حکمر انو ں نے جو بویا ہے آ ج وہی کاٹ رہے ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے چونگی نمبر 6 پر محکمہ ایکسائز کے اپنی طر ز کے پہلے سرو س سنٹر کا افتتا ح کر تے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم این اے عامر ڈو گر ،ڈا ئریکٹر ایکسا ئز تنو یر عبا س گو ند ل ،محکمہ ایکسا ئز کے دیگر افسران شاہد علی ،سہیل بزدار ،ملک جلیل الرحمن بھی موجود تھے ۔صو با ئی وزیر حا فظ ممتا ز احمد نے کہا کہ عوام کو ایک چھت تلے تما م سہولیا ت کی فر اہمی یقینی بنا تے ہو ئے سروس سنٹر قا ئم کیا گیا ہے ۔جو ضلع بھر کی عوام کو صبح وشا م دوشفٹو ں میں سروسز فر اہم کر ے گا۔انہو ں نے ایکسا ئز افسران سے کہا کہ وہ شفافیت کو معیا ر بنا ئیں ،سروس سنٹر آ نے وا لو ں سے خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں اور ان کے مسائل کو بلا تاخیر حل کریں ۔پراپرٹی ٹیکس کی سو فیصد وصو لی کو یقینی بنا یا جا ئے اور ٹیکس وصو لی کیلئے قواعد وضوابط پر عمل پیرا رہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بہتر ی کی گنجا ئش ہر وقت موجود رہتی ہے ،سروس سنٹر کی بہتر ی ،ٹیکسز کی بلا تا خیر وصو لی اور عوام کی سہو لت کیلئے نئی تجا ویز بھی دیں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ سروس سنٹر ملتان شہر کی 20 لا کھ کی آبادی سمیت ضلع بھر کے عوام کو خد ما ت فر اہم کر ے گا ،سروس سنٹر پر ٹکٹ سسٹم کے تحت سروسز فراہم ہو ں گی ہر سائل اپنی با ری آ نے پر اپنا مسئلہ حل کروا سکے گا ۔صو بائی وزیر نے پہلا ٹکٹ لے کر سروس سنٹر کے طریقہ کا ر اور کارکردگی کا جا ئز ہ لیا ۔انہو ں نے کہا کہ موٹر رجسٹر یشن کی طر ز پر جائیداد کے پی ٹی ون کے نظا م کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرکے کرپشن کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر