ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان(نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے اشیائے خوردونوش و ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اختتام پذیر ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.02فیصد اضافہ ہوا ہے ملک کے 17بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کے تقابلی جائزہ کے مطابق 17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور7اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیاء کی قیمتوں میں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

استحکام رہا ہے رپورٹ کے مطابق چکن برائیلر،سگریٹ،ٹماٹر،فارمی انڈے ،لہسن ، ایل پی جی سلنڈر،آٹا، دال مونگ،بڑا گوشت،کوکنگ آئل ٹن،خشک دودھ،گندم،سرخ مرچ پسی ہوئی ،گڑ ویجی ٹیبل گھی ٹن،ویجیٹیبل گھی کھلا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پیاز،آلو،کیلا،چینی،دال ماش،دال چنا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چاول باسمتی،چاول اری 6،ڈبل روٹی،چھوٹا گوشت،تازہ دودھ،دہی ،سرسوں کا تیل،نمک،چائے کی پتی،بڑے گوشت کی پلیٹ،دال کی پلیٹ،چائے کا کپ،کلاتھ،لان،جارجٹ،مردانہ و زنانہ سینڈلز،الیکٹرک چارجز،گیس چارجز،مٹی کا تیل،جلانے والی لکڑی،الیکٹرک بلب،انرجی سیور،واشنگ سوپ،ماچس،پٹرول سپر،ہائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر