نشتر ہسپتال کنٹین میں بے قاعدگیوں کی شکایات بدستور جاری،وائس چانسلر کو رپورٹ پیش

نشتر ہسپتال کنٹین میں بے قاعدگیوں کی شکایات بدستور جاری،وائس چانسلر کو ...

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کی کینٹین کے معاملات میں بے قاعدگیوں کی شکایات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے دوبارہ انسپکشن میں تمام غیرقانونی سٹالز اور معاملات جاری رہنے کی رپورٹ دی ہے، شعبہ انستھیزیاکے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد چوہدری، اے ایم ایس ڈاکٹر ظفر بخاری،(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر زاہد وزیرنے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابقہ رپورٹ میں کمیٹی کی جانب سے کینٹین کے معاملات میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی یہ معاملات جوں کے توں ہیں،جبکہ کینٹین ٹھیکیدارکینٹین پر غیر قانونی معاملات بارے تسلی بخش وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہاہیکمیٹی سفارشات دی ہیں کہ تمام غیر قانونی سٹالز ہٹائے جائیں اور غیر معیاری اشیاکی فروخت پر ٹھیکدار کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے، ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر 10ہزار روپے اور اوور چارجنگ پر 5ہزار روپیجرمانہ الگ سے کیا جائے، کیش رسید کے بغیر اشیا فروخت نہ کی جائیں، ڈاکٹروں کیبیٹھنے کی جگہ مناسب کی جائے، کینٹین کی بیسمنٹ میں غیر قانونی رہائش گاہ بند کی جائے، سکیورٹی کا نظام ٹھیکیدار ٹھیک کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر