ڈیرہ،قتل کے مجرم کو عمر قید،ایک لاکھ جرمانہ،2بری

ڈیرہ،قتل کے مجرم کو عمر قید،ایک لاکھ جرمانہ،2بری

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان ماجد کریم فاروق نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں معمولی تو تکرار پر نوجوان کو قتل کر نے کے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اداکر نے کا حکم سنا دیا جبکہ دو ملزمان کو بری کر دیا گیا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق اگست 2016میں ملزمان محمد اسلم ،آصف اور ایک نامعلوم جو بعد میں محمد شعیب(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

شناخت کیا گیا نے معمولی توں تکرار پر نوجوان محمد جاوید سکنہ ٹبی کھاڑک کو اس کے گھر آکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا تھانہ دراہمہ نے مقدمہ نمبر 280/16زیر دفعہ 302/34درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی گزشتہ روز سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد کریم فاروق نے فائرنگ کر کے قتل کر نے والے ملزم محمد اسلم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے ورثاء کو ادا کر نے کا حکم سنادیا عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ دیگر ملزمان محمد آصف ،محمد شعیب کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر