پنڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے بداخلاقی ،نوجوان ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے شیخ زید ہسپتال میں وائی ڈی اے کا احتجاجی دھرنا

پنڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے بداخلاقی ،نوجوان ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے شیخ زید ہسپتال ...

رحیم یارخان (بیورونیوز) راولپنڈی میں فی میل ڈاکٹرکے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے خلاف اورشیخ زیدہسپتال رحیم یارخا میں(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ینگ ڈاکٹرزکے مطالبات کی منظوری کے لیے پرنسپل آفس کے سامنے وائی ڈی اے نے احتجاجی دھرنادیااوراپنااحتجاج ریکارڈکرایا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرشبیراحمدوڑائچ، صدروائی ڈی ای اے ڈاکٹرامجدعلی نے کہاکہ راولپنڈی میں فی میل ڈاکٹرکے ساتھ ہونے والی بدسلوکی شدیدمذمت کرتے ہیں اورحکومت کی جانب سے کیاجانے والاعمل ناکافی ہے، انہوں نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرزغیرمحفوظ ہیں وائی ڈی اے مطالبہ کرتی ہے کہ پنجاب حکومت کے پی کے کی طرح قانون سازی کرے، جہاں ڈاکٹرزکومکمل تحفظ فراہم ہو، انہوں نے کہاکہ وائی ڈی اے رحیم یارخان شیخ زیدہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹرعبدالرحمٰن سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈی ڈاکٹرزکومکمل سیکورٹی فراہم کریں اورسیکورٹی میں مزیدبہتری لائی جائے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرہاسٹل کے ساتھ میڈیسن سٹورکوفوری کسی دوسری جگہ شفٹ کیاجائے تاکہ کوئی غیرمتعلقہ افرادداخل نہ ہوسکیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ وائی ڈی اے کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں، پرنسپل پروفیسرمحمدعبدالرحمٰن نے ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے دئیے گئے احتجاجی دھرنامیں یقین دہانی کرائی کہ وائی ڈی اے رحیم یارخان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے اورشیخ زیدہسپتال میں ڈاکٹرزکی سیکورٹی کویقینی بنایاجائے گااوراس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورپرنسپل کی یقین دہانی پروائی ڈی اے نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر