خاتون سمیت 3افراد قتل ، ٹریفک حادثہ اور کرنٹ لگنے سے 2چل بسے

خاتون سمیت 3افراد قتل ، ٹریفک حادثہ اور کرنٹ لگنے سے 2چل بسے

ملتان،جہانیاں،بستی ملوک،لڈن،خان پور (وقائع نگار،نمائندگان)خاتون سمیت3افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ٹریفک حادثے میں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نوجوان اور کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا تفصیل کے مطابق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق۔گھریلر حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دو افراد نے خود کشی کی کوشش کر ڈالی۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق مظفر اباد کیعلاقے مل پھاٹک کے قریب کے رہائشی نوید کو پانی والی موٹر سے کرنٹ لگ گیا۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔گھریلو حالات سے تنگ اکر فیاض اور میان خان نے تیزاب اور بلیچنگ پی لیا۔اور حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں اظہر ۔عامر۔شہزاد۔عمر۔مذکر۔ ایوب۔وکیل ۔کشمور ۔واجد۔وقاص اورنواب شاہ زخمی ہوگئے۔جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔جہانیاں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سمیجہ آبادکے رہائشی ریاض ہاشمی کو اس کی بیوی اور سالوں نے قتل کردیا ، اور ریاض ہاشمی کی نمازجنازہ بائی پاس جہانیاں میں ادا کی گئی ۔جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ، ان کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی نیوکالونی جہانیاں میں ہوئی۔ واضع رہے کہ ریاض ہاشمی کی تین شادیاں تھیں اور ان میں 21بچے ہیں ۔رشتہ داروں کے مطابق اس کی بیوی سیدآصفہ صدف ا اور اس کے بھائیوں لیاقت،قمرشاہ نے ملکر ریاض ہاشمی کو زخمی کیا اور وہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔ ان کی وفات پر ایم پی اے جہانیاں حاجی عطاء الرحمن ،پیر ببی شاہ ، حاجی قطب دین رحمانی ، رب نواز بھٹی ، چوہدری افتخار یونس بٹر، عمیر علی علوی ، اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق طارق عزیز بعمر22سالاور اس کا کزن مجاہد کسی کام کے سلسلے میں بستی ملوک آرہے تھے جب جنگل فیض پور نہر کے قریب پہنچے تو محمد عباس ،اعجاز اور مختیاربلوچ،125موٹرسائیکل پرآئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طارق کی موت واقع ہوگئی جبکہ مجاہد شدید زخمی ہوگیا جسے فوری نشتر ہسپتال ملتان داخل کروادیا گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی لڑائی کی وجہ دونوں پارٹیوں میں پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے ۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ موضع اکبر شاہ میں غیرت کے نام پر بھائیوں لیاقت علی ،محمد فیصل،عامرنے اپنی تیس سالہ شادی شدہ بہن ارم بی بی کوکلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا پولیس نے خاوندمحمد امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا ملزم فیصل نے بیان دیاکہ اس قتل کی واردات میں ہمارا بہنوئی امین بھی شامل ہے اب وہ ڈرامہ رچا کر خود مدعی بن گیا ہے ۔خانپور سے نامہ نگار کے مطابق مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جاررہی ہے ، ظاہر پیر بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک شخص تنویر جاں بحق ہوگیا ، دوسرے وقعہ میں جیٹھہ بھٹہ شوگر ملز کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص کاشف زخمی ہوگیا ، تیسرے واقعہ میں فیروزہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو1122کے ریسکیوز نے موقعہ پر پہنچ کر طبی امداد دی اور انہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

قتل،حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر