طلب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

طلب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایونیورسٹی کے گیلانی لا کالج میں طالب علم نقل کرتاپکڑا گیا، پاس کرانے کیلئے پی ایس ایف کا احتجاج، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گیلانی لا کالج میں جاری (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

امتحان میں چوتھے سمسٹر کا طالب علم ارسلان جو پی ایس ایف کا رکن بھی ہے بوٹی لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر اس کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا جانے لگا تو اس نے دیگر لوگوں کو بلالیا جنہوں نے احتجاج شروع کردیا کہ اس کو پاس کرو اور کیس ختم کرو انکار پر احتجاجی ریلی نکالی ، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ فیسیں بہت زیادہ ہیں اور شعبے کے واش رومز بھی گندے ہیں اور ٹیچرکلاسز پڑھانے نہیں آتے تاہم انتظامیہ نے معاملے کی چھان بین کرنے کی یقین ہانی کرائی جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے۔

نقل

مزید : ملتان صفحہ آخر