شہبازشریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،عبدالعلیم شاہ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)نیب کی جانب سے میاں شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی بھونڈی کوشش ہے ، وزیر اعلی پنجاب صاف پانی منصوبے میں پیش ہونے گئے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
جہاں انہیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں گرفتار کرلیاگیا،پارٹی ہدایت کا انتظار ہے زبردست احتجاج کریں گے ،’’ن‘‘ لیگ کو اسمبلیوں سے باہر رکھنے کیلئے ہرمرتبہ الیکشن سے قبل ایسا ڈرامہ کیاجاتاہے تاکہ قوم کو ورغلایاجاسکے۔یہ بات سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ نیب ایسے لوگوں کے خلاف کاروائیاں کررہاہے جنہوں نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کرکے ملک کو روشن کردیا، نیب میں اس طرح کے ہزاروں کیس ہیں لیکن کسی ایک میں کسی ایک شخص کوبھی گرفتار نہیں کیاگیاتمام کاروائیاں ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور صرف ایک خاندان کے خلا ف کی جارہی ہیں جس سے اس تاثر کوتقویت ملتی ہے کہ سارا زور صرف اس پر لگایاجارہاہے کہ کسی بھی طرح زبردست عوامی مقبولیت کی حامل ’’ن‘‘ لیگ کو اسمبلیوں سے باہررکھاجائے ۔
عبدالعلیم شاہ