شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام حکومت کو ہضم نہیں ہورہے،ثاقب خورشید

شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام حکومت کو ہضم ...

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے وہاڑی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پنجاب میاں محمدشہبا ز شریف کونیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کرلیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ میاں شہبازشریف کے دور حکومت میں پنجا ب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے تھے پی ٹی آئی حکومت کو وہ کام ہضم نہیں ہورہے حکومت نیب کو استعمال کررہی ہے کہ(ن) لیگ کے خلاف ہے میاں شہبازشریف نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کی کال کا انتظار ہے جب کال آئے گی تو لبیک کہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر