عمران خان حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ، مولا بخش چانڈیو

عمران خان حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

چانڈیو نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور تشدد کے ذریعے تبدیلی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں، عمران خان حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے،حکمران جماعت تحریک انصاف کا تشخص ایک پرتشدد فاشسٹ جماعت والا بنتا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کہیں تحریک انصاف کے لوگ پولیس پر حملہ آور ہیں تو کہیں پولیس کے ذریعے حملے کروائے جا رہے ہیں، لاہور اور حیدر آباد کے واقعات بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بدترین مثال ہے، لاہور کی سرکاری زمینوں پر قبضے میں بھی تحریک انصاف کے لوگ ملوث پائے جا رہے ہیں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیف جسٹس بھی تحریک انصاف کی اسی بدمعاشی پر اظہار تشویش کر چکے ہیں، حکومت مہنگائی کی شکل میں عوام کے خلاف معاشی غنڈہ گردی کے ذریعے مسلسل حملہ آور ہے۔عمران خان حکومت میں آکر بھی کنٹینر سے نہیں اترے اور لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔گھریلو صارفین کیلئے گیس اور بجلی کے نرخ بڑھا کر کہتے ہیں کہ عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔