تحریک انصاف کی حکومت آئی نہیں لائی گئی،سعید غنی

تحریک انصاف کی حکومت آئی نہیں لائی گئی،سعید غنی

اسلام آباد (آئی این پی)سند ھ کے وزیربلدیات اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سے ایسا لگتا ہے کہ شہباز شریف کو حکومت کی ایما پر گرفتار کیا گیا‘ تحریک انصاف کی حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے کیس میں گرفتارکرنا مناسب نہیں،کسی اور دن بھی تو گرفتار کیا جاسکتا تھا‘ پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 62 اور نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے ن لیگ سے کہا تھا لیکن اب یہ قوانین ان کے ہی گلے پڑ گئے، نیب کے قوانین بہت بھیانک ہیں، حکومت پر بھی وزیراعظم کی بھینسیں اور گاڑیاں فروخت کرنے کے حوالے سے نیب کی طرف سے کیس بنایا جاسکتا ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات و نشریات کا بیان سے ایسے لگتا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری حکومت کی ایماء پر کی گئی ہے حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے اور نیب کے اپنے قوانین ہیں ،نیب کو اپنے قوانین کے مطابق چلنا چاہیے۔ ہم نے شروع سے کہا ہے کہ نیب کے قوانین بہت بھیانک ہیں۔ شہباز شریف کو گرفتار کرنا نیب کو متنازعہ بنانا ہے فواد چوہدری کا بیان شہباز شریف سے ہمدردی کے مترادف ہے اگر نیب کرپشن کے خلاف کام کرتی ہے تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا کر پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے۔ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے پیپلزپارٹی میڈیا کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے ہمارے چیئرمین نے بھی میڈیا پر سنسر شپ کی شدید مذمت کی ہے۔

سعید غنی

مزید : ملتان صفحہ آخر