شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف لیگی ورکروں کا قاسم بیلہ میں مظاہرہ
ملتان(سٹی رپورٹر )سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ورکروں نے سابق وزیراعلی پنجاب ،مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب میں گرفتاری کے خلاف قاسم بیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا کہ ووٹ چور (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
گورنمنٹ بوکھلاٹ کا شکار ہے ضمنی الیکشن میں شکست کے ڈر سے میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے بالکل اسی طرح جیسے جنرل الیکشن میں میاں نواز شریف کو گرفتار کیاتاکہ مسلم لیگ ن کو جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں ہرایا جاسکے، اس کی سخت مذمت کرتے ہیں یہ موجودہ حکومت کے تمام چور مل کر بھی میاں شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے،کیونکہ میاں شہباز شریف نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیااور کبھی کرپشن نہیں کی،مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں 10 سیٹیں چاہیں پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے اور اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے نیب اور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے عوام اور ورکر اپنے قائدین کے ساتھ ہیں ۔
مظاہرہ