ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے خرم جمیل نوکری سے برطرف

ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے خرم جمیل نوکری سے برطرف

ملتان ( سپیشل رپورٹر) خلاف ضابطہ تقرری ، نیب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ کی انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے خرم جمیل کو نوکری برطرف کردیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے گزشتہ روز برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نیب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

نے بے ضابطگیاں سامنے آنے پر پی ایچ اے میں2014ء سے 2017ء تک کی جانے والی تقرریوں کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر چھان بین شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ خرم جمیل کی تقرری کو سلیکشن بورڈ میں ناکام ہونے والے امیدوار نے نیب میں چیلنج کیا تھا جس پر نیب نے مذکورہ انکوائری سیکرٹری ہاؤ سنگ کو بھجوائی تھی ،محکمہ ہاؤسنگ کی انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی برطرفی کی سفارش کی گئی تھی جس کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل ظہور نے گزشتہ روز خرم جمیل کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انھیں نوکری سے برطر ف کردیا ہے۔

برطرف

مزید : ملتان صفحہ آخر