رانا عبد الجبار ایم ڈی اے اعجاز ، جنجوعہ پی ایچ اے کے چیئر مین مقرر

رانا عبد الجبار ایم ڈی اے اعجاز ، جنجوعہ پی ایچ اے کے چیئر مین مقرر

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالجبار کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا چیئر من مقر ر کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن پلاننگ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سمیت پانچ دیگر اتھارٹیوں کی گورننگ باڈیوں کے چیئرمین بھی مقرر کئے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ضلعی صدر اعجا ز جنجوعہ کو پاکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سمیت دیگر 7شہروں میں قائم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمینوں کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔اس موقع پرنئے تعینا ت ہونے والے چیئرمین پی ایچ اے اعجازحسین جنجوعہ نے کہاکہ میں اپنے قائدمحترم وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی اورصوبائی وزیرہاوسنگ پنجاب میاں محمودرشیدکا انتہائی مشکور ہو ں جنہوں نے ملتان شہر کومزیدخوبصورت بنانے کے حوالے سے میرے کاندھے پرپی ایچ اے کی ذمہ داریاں ڈالیں کوشش کرونگاسب کوساتھ لے کرچلوں اور ملتان شہرکوسرسبزوشادات بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکرسکو وزیراعظم عمران خان کے خواب سرسبزپاکستان کوعملی جامہ پہنانے کے لئے ان کے کارکن دن رات ایک کردیں گے ملتان کی پارکوں کوخوبصورت اوربہترکرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھاؤنگاکوشش ہوگی جس یونین کونسل میں خالی سرکاری پلاٹ ہووہاں پر خوبصورت پارک بناکردینے کی کوشش کرونگااس سلسلے میں جلد صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودرشیدسے ملاقات کرونگاجس میں گرین ملتان کاپلان دونگا ۔

چیئرمین مقرر

مزید : ملتان صفحہ آخر