اساتذہ کا عالمی دن ، خدمات پر خراج تحسین ، بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازاگیا

اساتذہ کا عالمی دن ، خدمات پر خراج تحسین ، بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازاگیا

ملتان،خانیوال،وہاڑی،مظفر گڑھ، لودھراں ،بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان(خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر،نمائندگان)دنیا بھر کی طرح اساتذہ کا عالمی دن ملک بھر میں گذشتہ روز منایا گیا اس دن کی مناسبت سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تقاریب منعقد کی گئیں جن میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا اس حوالے سے ملتان سے خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر کے مطابق (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک نے کہا ہے کہ معلمی وہ پیشہ ہے جسے صرف اسلام میں نہیں بلکہ ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ جس قوم نے بھی استاد کی قدر کی وہ دنیا بھر میں سرفراز ہوئی۔ استادمینار نور ہے جو اندھیرے میں ہمیں راہ دکھاتا ہے۔ استاد دراصل قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو ملک کی خدمت کے قابل بناناانہی کے سپرد ہے۔ ایک وقت تھا کہ جب استاد کی معاشرے میں بہت عزت کی جاتی تھی۔ استاد کے آگے نہیں چلاجاتا تھا۔ ہمیں آج پھر استاد کو وہی عزت و مقام دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان اور شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ملتان میں منعقدہ سالانہ ٹیچرز کانفرنس و ایوارڈز 2018ء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمانان اعزاز میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ناصرڈوگر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملتان محمد ریاض خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان جاویدرفیق ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ مسزنصرت فردوس چوہدری، صدر ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن عابد فریدبزدار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملتان رانا ولایت علی، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ملک حاجی جہانگیر احمد انصاری، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اورمارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے۔ میزبان جنرل سیکرٹری ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن میاں وقاص فرید قریشی تھے۔ ٹیچرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا کہ میں ڈی سی کی بجائے ٹیچر کہلانے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ ٹیچرز سخت محنت کریں ہم آپ کی ہرممکن سپورٹ کریں گے۔ استاد نئی نسل کی آبیاری کرتا ہے اور اسی کے نتیجہ میں ایک باوقار نسل تخلیق پاتی ہے۔ جو ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اگر استاد محنت کرتا ہے تو اس کا رزلٹ طلباء دیتے ہیں۔ اور وہی طلباء ملک کی خدمت کرکے نام روشن کرتے ہیں۔ تقریب کے شرکاء خاص میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ چوہدری اسلام صدیق ، ملک مسعود بھٹہ، مسزنعیم ترین، رخشندہ قمر صدیقی، ہاشم خان، ملک بشیر، طارق حبیب، حکیم عامر رزاق اوبھایا، جمیل اصغر بخاری کثیرتعداد میں پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اینڈ ہیڈمسٹریس اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کرام میں سٹار ٹیچر ز اور بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ دریں اثناء پرو فیسر ڈاکٹر محمد یو سف نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور نو جوانوں کی سیر ت کو سنوارنے انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی کردار سازی میں اہم تر ین فر یضیہ سر انجام دیتے ائے ہیں اساتذ ہ نے اپنے علم کے زریعے عقل کو علم سے روشن کر نے کا ہنر سکھایا اور اپنی انتھک محنت سے نو جوانوں کو محقق ،ڈاکٹر ، انجیر،عالم یہ سب استاتذہ کی بدولت ہے ان خیا لات کا اظہار اُنھوں نے یو نیق سا ئنس سکول میں عا لمی یو م اساتذہ کے موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرعا مر علی صدیقی،ڈاکٹر محمد یو نس،عمران علی صدیقی، ودیگر اساتذہ طلباء وطا لبات نے بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیچرز کی عظمت کو بیان کیا۔علاوہ ازیں پنجاب ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کی تقریب منائی گئی جس کی صدارت ہ محمد اسلم انجم نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا دلشاد علی، میڈیم سعدیہ اشتیاق نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ان کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، جن ممالک میں ٹیچر کو اہمیت دی گئی وہ ترقیاتی یافتہ ہوگئے ، تقریب میں اساتذہ کو پھول پیش کئے گئے ،تقریب میں راو ساجد، محمد یونس، محمد ناصر، محمد احمد، راو حامد اور دیگر شریک تھے۔جبکہ قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر میں ٹیچر ڈے منایا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈی ا ی او ریاض خان ، تھے ، جبکہ ریٹائرڈ ایس ایس راشدہ جاوید، اور فرحت نسیم مہمان اعزاز تھیں ، تقریب میں اچھی کارکردگی والے اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا پرنسپل زاہدہ بتول نے سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے خطاب کیا ۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں خانیوال،بوریوالا،مخدوم رشید،کوٹ ادو،چوک سرور شہید،ڈیرہ غازی خان،جتوئی،بہاولپور،رحیم یار خان،سمہ سٹہ،صادق آباد سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اساتذہ کا عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر