تھانہ شاہ رکن عالم،گلگشت،لوہاری گیٹ،قطب پور،شاہ شمس،بی زیڈ یو،جلیل آباد،حرم گیٹ کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے سامان،نقدی سے محروم

تھانہ شاہ رکن عالم،گلگشت،لوہاری گیٹ،قطب پور،شاہ شمس،بی زیڈ یو،جلیل ...

ملتان (وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری ،نقدی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

موٹرسائیکل ،کار ،نقدی سمیت دیگرقیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے محلہ شریف پورہ میں ارشاد حسین کے گھر کے ملحقہ دفتر کے غضنفر اور دو نامعلوم افراد تالے توڑ کر ایل سی ڈی ، یوپی ایس ، سوٹ و یگر سامان کل مالیت 5لاکھ 81ہزار روپے چوری کر کے ملزمان فرارہوگئے ،تھا نہ بدھلہ سنت کے علاقے امیرکوٹ چک نمبر10ٹی میں سعید احمدکے گھر سے اس کا ملازم یعقوب طلائی زیورات، نقدی ،موبائل 40ہزار روپے مالیت کیچوری کرکے فرارہوگیا، تھا نہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سکندر آباد سے نامعلوم ملزمان بشیر احمد کے بھانہ سے اسکی 3لاکھ مالیت کے جانور چوری کرکے فرارہوگیا،شجاع آباد کے علاقے مراد کالونی میں ذیشان کو اسلحہ کے زور پر 2نامعلوم مسلح افرادایک لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی چھین کر بھاگ گئے،تھا نہ بدھلہ سنت کے علاقے سے محمد یوسف ،تھا نہ مظفر آباد کے علاقے بستی کھوکھراں سے محمد باقر ،تھا نہ کینٹ کے علاقے مال پلازہ سے محمد امین ،تھا نہ ممتازآباد کے علاقے اللہ وسایاچوک سے فیاض احمد،بخاری کالونی سے عاصم حنیف ،تھا نہ گلگشت کے علاقیسے شوکت ،تھا نہ لوہاری گیٹ سے اصغرعلی کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرارہوگئے،شجاع آباد روڈ پر واقع واحد پلازہ سے ہارون لعل سے 2 مسلح افراد 16ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے،تھا نہ قطب پور کے علاقے موضع ہمروٹ سے غلام مصطفیٰ کے گھر کی چھت پھاڑ کر نامعلوم ملزمان 13تولہ طلائی زیورات،3لاکھ سے زائدنقدی ودیگر گھریلو سامان چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے سے عبدالوہاب کی ہنڈا سٹی اور تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے قاسم کی کاریں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی ، تھا نہ شاہ شمس کے علاقے ڈیرہ محمدی میں طارق حسین کے گھر کا تالہ توڑ کر نامعلوم ملزمان ایک لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی ، ، موبائل فون و دیگر سامان چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ جلیل آباد میں مدنی ہوٹل سے محمد عرفان ، طاہر ، رمیض کی گاڑی سے 8موبائل نامعلوم ملزم چوری کرکت فرارہوگیا ،حرم گیٹ کے علاقے غریب آباد سے اسلحہ کے زور پر 2نامعلوم افراد محمد راشد سے موبائل فون و نقدی چھین کرفرارہوگئے ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر