سوئی گیس قیمتوں میں اضافہ کا پہلا نتیجہ،روٹی،نان مہنگے
ملتان ( سٹاف رپورٹر) سوئی گیس کی قیمتوں میں 10سے 143فیصد اضافہ ہونے پر مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔نان اور روٹی کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئی ہیں۔نان بائیوں نے خمیری نان اور (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
روٹی کی قیمت میں 2سے5روپے تک اضافہ کر دیا۔ملتان اور گردونواح میں نان کلچہ کی نئی قیمت 10روپے اور روٹی8روپے جبکہ پراٹھا کی قیمت 30رو پے ہو گئی ہے۔نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔تندوروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس پر بھی کھانوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کھانوں کی قیمتوں میں 10سے 15روپے اضافہ کیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے منی بجٹ پیش کرکے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لاد دیا گیا ہے۔اس بارے میں نان بائیو ں کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس اور آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مجبوراً روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کمرشل میٹر ہیں اور گیس کے یونٹ بھی زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔جو بل پہلے 10ہزار روپے تھا ‘ وہ اب 15ہزار روپے آئے گا۔ایسے میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری ہے ۔
روٹی،نان مہنگے