مضر صحت ڈرنکس کی فروخت پر 2سکولوں کی کنٹینیں سیل

مضر صحت ڈرنکس کی فروخت پر 2سکولوں کی کنٹینیں سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات ‘ مضر صحت اشیا کی فروخت پردو نجی سکولز کی کنٹینوں سمیت11فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر116,500کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ میں چیکنگ کے دوران مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت ،گندے،بد بودار ماحول کی بناء پرحمزہ صابر سویٹس یونٹ،افضل بیکری جبکہ راجن پور میں سیداں شاہ سویٹس یونٹ،لودھراں میں ندیم بیکری یو نٹ اور عثمان فوڈز بیکری یو نٹ کو سیل کیاگیا۔مظفر گڑھ میں ہی کارروائیاں کر تے ہو ئے مضر صحت مشروب‘ کار بو نیٹڈ ڈرنکس ،فریزرز کی خراب صورتحال ، صفائی کے ناقص انتظامات پر راشد منہاس ہائر سیکنڈری سکول اور سٹار ہائر سیکنڈری سکول کی کینٹینز کو سر بمہر کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غلط لیبلنگ،ناقص آئل کے استعمال،بائیو ڈیزل کمپنی سے عدم معاہدے پر المنظور فوڈزپاپڑ یو نٹ جبکہ بہاولپور میں بابا فوڈز پروڈکٹس یونٹ کو سیل کیا ۔ مزید برآں رحیم یار خان میں چیکنگ کر تے ہو ئے سرخ مر چ کی تیاری میں کھلے رنگوں کی ملاوٹ کر نے،فوڈ لائسنس کی عدم مو جودگی،ناقص سٹوریج جبکہ ڈیرہ غازی خان میں زائدالمعیاد اجزاء کے استعمال،ورکرز کے میڈیکلز نہ ہو نے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر سر بمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال اور لودھراں میں چیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر46,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 70,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔کارر وائیوں کے دوران4725لیٹر مضر صحت جوس،180کلو حشرات زدہ مٹھائیاں،660خراب انڈے،950کلو مضر صحت خوراک اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈپوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر