این اے 194کے انتخابات کالعدم قرار
ملتان(وقائع نگار)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 194کے انتخابات کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کروانے کی اپیل پر 22 اکتوبر کو فریقین کو نوٹس(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں حلقہ این اے 194 راجن پور سے ناکام امیدوار حفیظ الرحمان دریشک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جیپ کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیا اور بلے کے نشان کے امیدوار سردار نصراللہ دریشک کو کامیاب قرار دیدیا گیا جبکہ دھاندلی کی شکایت بروقت ریٹرننگ آفس میں جمع کرادی گئی تھی لیکن کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے لہذا انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروائیں جائیں۔