شعیب خودسوزی کیس،چچا کی درخواست پر3 سسرالیوں عابد،رافیہ،رجب کیخلاف مقدمہ درج

شعیب خودسوزی کیس،چچا کی درخواست پر3 سسرالیوں عابد،رافیہ،رجب کیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )محمدشعیب آگ کیس! مقتول کے چچا کی درخواست پر ٹھٹھہ صادق آبادپولیس نے شعیب کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

قتل کا مقدمہ میاں بیوی سمیت 3نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا،شعیب کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے،نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک ،پولیس تفتیش جاری،تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر116دس آر میں بستی سہومخدوم رشید کے رہائشی 25سالہ نوجوان محمد شعیب نے روٹھی بیوی سمیہ کے ناماننے پر ناکامی میں مبینہ طور پرپٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی تھی،جو5روز بعد نشترہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا،محمد شعیب کے چچا محمد اکرم ولد منظور سکنہ بستی سہوکی طرف سے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شعیب نے خود پٹرول چھڑک کرآگ نہیں لگائی بلکہ شعیب کے سسرالیوں عابد علی،اس کی بیوی رافیہ عابد،بھائی رجب علی سکنہ چک 116دس آرنے خود شعیب پر پٹرول چھڑکتے ہوئے آگ لگاکر اس کو قتل کیا ہے،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مقتول کے چچا محمد اکرم کی مدعیت میں تین نامز د ملزمان عابد علی ،رجب علی پسران عطاء اللہ،عابد کی بیوی رافیہ عابد کے خلاف شعیب کو آگ لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ نمبر164/18بجرم 302/34ت پ درج کرلیا ہے،پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،مدعی مقدمہ محمد اکرم نے کہاکہ کی شعیب کو سسرالیوں نے آگ لگا کر ناحق قتل کیا ہے،ملزمان گرفتار کیے جائیں شعیب کی مدعیت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی،نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔