ٹرمپ نے دہشتگردی کیخلاف نئی پالیسی کی منظوری دیدی

ٹرمپ نے دہشتگردی کیخلاف نئی پالیسی کی منظوری دیدی

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کیخلاف نئی پالیسی کی منظوری دیدی۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا پیچھا ان کے ذرائع تک کیا جائے گا۔ انسداد ہشت گردی کیلئے شراکت دار ممالک سے تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق شد ت پسندی امریکہ کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ذرائع نشانہ بنائے جائیں گے۔ امریکی قومی سلا متی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے یہ نظریات کی جنگ ہے، کسی ایک تنظیم کی بجائے ہر سطح پر توجہ دی جائے گی۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شریک اتحادی ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ امریکی اداروں کو انسداد دہشت گردی کے نئے آلات سے مسلح کیا جائے گا۔ نئی انسدادِ دہشتگردی پالیسی پر امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق اسلامی شدت پسندی امریکہ کیلئے اندر ا و ر باہر سب سے بڑا خطرہ ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا ہے القاعدہ، داعش اور ایران کی پشت پناہی کرنیوالے دہشت گرد امریکہ کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں اور ان کے حامی نیٹ ورکس کیخلاف تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

مزید : علاقائی